ن لیگ کو کسانوں کی ہائے لگ گئی ہے، شہباز گل


لاہور: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ ن لیگ کو کسانوں کی ہائے لگ گئی ہے۔ انہوں نے ن لیگ کو ازل سے کسانوں کا دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کل کسانوں میں کسان کارڈ تقسیم کریں گے۔

وزیراعظم کا دورہ بہاولپور: کسان کارڈ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے

ہم نیوز کے مطابق شہباز گل نے کہا ہے کہ کل وزیراعظم بہاولپور کے دورے پر آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا یہ دورہ بطور خاص کسانوں کے لیے ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے گزشتہ تین سالوں کے دوران کسانوں کے لیے کیا کیا ہے؟ وزیراعظم کل بتائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں کسانوں کو ان کی فصل کا معاوضہ نہیں دیا جاتا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ 7/8 سال میں پہلی مرتبہ کاٹن کی فصل بھی بہتر ہو رہی ہے۔

پنجاب کے عوام کو صاف پانی فراہم کرنے کے اقدامات تیز کیے جائیں، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ ہماری حکومت نے قانون سازی کے ساتھ ساتھ عمل درآمد بھی کیا ہے۔


متعلقہ خبریں