کے پی ایل: ہم نیٹ ورک اوورسیز واریئر کا میڈیا پارٹنر بن گیا


ہم نیٹ ورک کشمیر پریمیئر لیگ(کے پی ایل) میں ٹیم اوورسیزواریئر کا میڈیا پارٹنر بن گیا۔

ایم او ایو پر دستخط کی تقریب میں چیف آپریٹنگ آفیسر ہم نیٹ ورک عارف حسین نے اس اشتراک پر خوشی کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا ہم نیٹ ورک نے ہمیشہ پاکستان کا اچھا امیج اجاگر کیا ہے۔

عارف حسین نے کہا کہ ہم کشمیر پریمیئر لیگ سے منسلک ہونا اورٹیم اوورسیز واریئرز کا میڈیا پارٹنر بننے پر بہت زیادہ پرجوش ہیں۔

بھارتی دباؤ مسترد، بین الاقوامی کھلاڑیوں کا کے پی ایل میں شرکت کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ ہم نیٹ ورک نے اور ہمارے سی ای او درید قریشی نے ہمیشہ نئے پراجکٹس کو سپورٹ کیا ہے۔

ٹیم اوورسیز واریئر کی ڈائریکٹر آپریشن دعا عارف نے کہا کہ ہم نیٹ ورک اور کشمیر کے سپورٹرز ہمیں سپورٹ کریں ۔ ہماری ٹیم ٹورنامنٹ میں اچھا کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی اور جیتے گی۔

خیال رہے کہ کشمیر پریمیئر لیگ کا آغاز 6 اگست سے ہورہا ہے۔ ٹیم اوورسیز واریئرز لیگ میں اپنا سفر 7 اگست سے مظفرآباد ٹائیگرز کے خلاف میچ سے شروع کرے گی۔


متعلقہ خبریں