سندھ کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ: 4 نئے وزرا کی شمولیت کا امکان

سندھ، ورکس اینڈ سروسز میں 150 سے زائد جعلی بھرتیوں کا انکشاف

کراچی: سندھ کابینہ میں رد و بدل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت صوبائی کابینہ میں چار نئے وزرا کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

سندھ کابینہ اجلاس: سرکاری ملازمین کی جلد ریٹائرمنٹ پر پابندی کا فیصلہ

ہم نیوز نے اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ تقریب حلف برداری کل شام 7 بجے گورنر ہاؤس میں منعقد ہو گی۔

ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ صوبائی کابینہ میں ساجد جوکھیو، جام خان شورو، ضیا عباس شاہ اور گیان چند اسرانی کو شامل کرنے کا امکان ہے۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق صوبائی وزرا سہیل انور سیال، ہری رام اور اسماعیل راہو سے وزارتوں کے قلمدان واپس لیے جانے کا امکان ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سے جو بات ہوئی، نوٹی فکیشن اس سے مختلف تھا: اسد عمر

ذرائع کے مطابق نثار کھوڑو کو بھی وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی کے عہدے سے فارغ کیے جانے کا امکان ہے۔

ہم نیوز نے ذرائع سے بتایا ہے کہ صوبائی وزرا سعید غنی، ناصر حسین شاہ، سید سردار شاہ اور تیمور تالپور کی وزارتوں میں بھی تبدیلی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق صوبائی کابینہ میں بحیثیت مشیر منظور وسان، ریاض شیرازی اور لیاقت جسکانی کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

حکومت سندھ: وزیراعلیٰ ہاؤس کے دفاتر بند کرنے کا فیصلہ

ہم نیوز نے ذرائع سے بتایا ہے کہ تنزیلہ قمبرانی، رسول بخش چانڈیو اور ارباب لطف اللہ کو وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا معاون خصوصی بنائے جانے کا بھی امکان ہے۔


متعلقہ خبریں