پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کی سخت مانیٹرنگ کا فیصلہ

Prison

فوٹو: فائل


لاہور: پنجاب بھر میں قیدیوں کی سخت مانیٹرنگ کا فیصلہ کر لیا گیا۔

پنجاب کی جیلوں کی بیرکس کھولنے اور بند کرنے کے لیے مینوئل تالہ بندی ختم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے اور جیلوں کی بیرکس کو کمپیوٹرائزڈ سینٹرل لاک اپ سسٹم پر منتقل کیا جائے گا۔

آئی جی جیل خانہ جات شاہد سلیم بیگ نے لاہور سمیت پنجاب بھر کی جیلوں میں نئے سسٹم کے نفاذ کا حکم جاری کر دیا۔

شاہد سلیم بیگ نے کہا کہ بیرکس میں مینوئل تالا بندی ختم کر کے کمپیوٹرائزڈ تالے لگوائے جائیں گے اور بیرکس کو بند کرنے اور کھولنے کے لیے ایک بٹن استعمال ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: غیر ملکی سیاح بھی پاکستان اور پاک فوج کے مداح نکلے

انہوں نے کہا کہ بیرکس میں قیدیوں کے داخلے اور اخراج کے وقت کیمروں سے مانیٹرنگ بہتر ہو گی۔


متعلقہ خبریں