میڈ ان پاکستان ہماری پالیسی ہے، رزاق داؤد


وزیراعظم عمران خان کے مشیر تجارت رزاق داؤد نے کہا ہے کہ ہم ایکسپورٹ بڑھانے پر خاص توجہ دے رہے ہیں جب کہ میڈ ان پاکستان ہماری پالیسی ہے۔

اسلام آباد میں رزاق داؤد نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ مالی سال میں ہماری برآمدات بڑھ کر 25.3 ارب ڈالر ہو گئیں تھیں۔ جون میں برآمدات 2.7 ارب ڈالر جب کہ جولائی میں برآمدات 2.3 ارب ڈالر رہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے برآمدات پر مبنی اسٹریٹجی بنائی ہے۔ سب سے زیادہ ایکسپورٹ میں اضافہ آئی ٹی سیکٹر میں ہوا ہے۔  آئی ٹی سیکٹر نے 47 فیصد اضافے سے پہلی بار 2 ارب ڈالرز کی حدعبور کی۔

مشیر تجارت نے بتایا ہے کہ موٹرسائیکل مینوفیکچرنگ میں ماس انکم شروع ہوگئی ہے، 10 ہزار موٹرسائیکل مینوفیکچرنگ کے کنٹریکٹ مل چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوشش ہے ٹیکسٹائل سیکٹر کےعلاوہ دیگرچیزوں کی ایکسپورٹ پرزیادہ توجہ دیں۔


متعلقہ خبریں