اعظم خان ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے اور تیسرے ٹی 20 میچ سے باہر

اعظم خان (azam khan)

قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین اعظم خان ٹریننگ سیشن کے دوران سر پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے۔ جس کے بعد اب وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرا اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ نہیں کھیل پائیں گے.

میڈیا رپورٹس کے مطابق  نیورو سرجن نے 22 سالہ بیٹسمین اعظم خان کو مزید 24 گھنٹے اسپتال میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پیر کے روز اعظم خان کی انجری کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔

اعظم خان  کے ہمراہ قومی کرکٹ ٹیم کے ڈاکٹر ریاض احمد اعظم خان  بھی اسپتال میں موجود ہیں۔

مزید پڑھیں: شرجیل اور اعظم خان کی فٹنس قومی معیار کی نہیں، مصباح

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان چار میچوں کی سیریز کا تیسرا اور چوتھا میچ یکم اور 3 اگست کو کھیلا جائے گا۔


متعلقہ خبریں