پیپلز لبریشن آرمی اور پاک فوج مشکل وقت کے بھائی ہیں، جنرل باجوہ


راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی اور پاک فوج مشکل وقت کے بھائی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اورچین کے منفرد اور انتہائی قریبی تعلقات ہیں۔

منشیات تیار کرنے والے قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں، جنرل باجوہ

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یہ بات جی ایچ کیو میں پیپلزلبریشن آرمی کے 94 ویں یوم تاسیس کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں چینی سفیراوردفاعی اتاشی سمیت چینی سفارتخانے کے حکام اور پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے افسران نے شرکت کی۔

چین کے دفاعی اتاشی نے یوم تاسیس پراستقبالیہ دینے پہ آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں ںے اس موقع پر چینی صدر کے بیان کو بھی دہرایا۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہرچیلنج کے دوران پاک چین تعلقات مثالی نوعیت کے رہے ہیں۔

اس بار امریکا کو ہوائی اڈے نہیں دیں گے،آرمی چیف

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ باہمی شراکت داری علاقائی امن واستحکام کے لیے انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی اورحال میں ہرچیلنج میں ہم نےایک دوسرے کا ساتھ دیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ چین کی پیپلزلبریشن آرمی اور پاک فوج مشکل وقت کے بھائی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ باہمی مفادات کے تحفظ کے لیے ہمارے تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے دفاع اور سیکیورٹی کے لیے پیپلزلبریشن آرمی کی قیادت کو بھی سراہا۔

اس موقع پر چین کے دفاعی اتاشی نے کہا کہ پاک چین اسٹریٹجک تعلقات خطے میں مثالی نوعیت کے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اورچین اسٹریٹجک پارٹنراور آہنی بھائی ہیں۔

پاکستان میں کام کرنے والے چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلئے پرعزم ہیں، آرمی چیف

آئی ایس پی آر کے مطابق چین کے دفاعی اتاشی کا کہنا تھا کہ دنیا بدل سکتی ہے لیکن ہم ہمیشہ ساتھ کھڑے ہیں۔ انہون ںے کہا کہ جغرافیائی تحفظ اور علاقائی امن واستحکام کے لیے متحد ہیں۔


متعلقہ خبریں