سابق عالمی چیمپیئن یوسن بولٹ سمیت متعدد ماہرین نے ریس میں سپر شوز کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو سپرشوز کی وجہ سے ریس میں دس فیصد مدد ملتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سپرشوز میں کاربن پلیٹ سے اتھلیٹس کی توانائی میں اضافہ ہوتا ہے۔ سابق عالمی چیمپیئن یوسن بولٹ نے بھی سپرشوز پرپابندی عائد کرنے کی حمایت کی ہے۔
ورلڈ اتھلیٹکس نے موجودہ قوانین میں خامیوں کا اعتراف کرتے ہوئے، نظر ثانی کی یقین دہانی کرائی ہے۔
ریسرز کی جانب سے ٹوکیو اولپمکس میں سپر شوز کے استعمال کا امکان ہے جس کی وجہ سے یوسین بولٹ کے عالمی ریکارڈ ٹوٹنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
خیال رہے کہ سپر شوز میں ماہرین کی جانب سے ایسی ٹیکنالوجی متعارف کرائی گئی ہے جو ریسر کو بھاگنے میں آسانی، لچک اور مکمل اسپورٹ فراہم کرتی ہے۔