واٹس ایپ کا نیا فیچر: موبائل فون کے بغیر میسج ممکن ہوگا

فائل فوٹو


دنیا بھر میں مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے ایک نئے فیچر پر کام کرنا شروع کردیا ہے جس کے تحت صارفین موبائل فون کا استعمال کیے بغیر پیغامات بھیج سکیں گے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ اپنے پلیٹ فارم پرایک اکاؤنٹ بیک وقت ایک سے زائد ڈیوائسز پر استعمال کرنے والے سپورٹ فیچر پر کام کررہا ہے۔ نئے فیچر کے تحت صارفین اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ سے چار ڈیوائسز کو لنک کرسکیں گے اور موبائل فون کی بیٹری ڈیڈ ہونے کے باوجود پیغام بھیجا جاسکے گا۔

اس وقت واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین کو موبائل فون سے ڈیسک ٹاپ اور ویب ایپس سے منسلک ہونے اور پیغامات وصول کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں: واٹس ایپ کیلئے اب انٹرنیٹ کی ضرورت نہیں رہے گی

لیکن واٹس ایپ کے نئے فیچر کے تحت آنے والے دنوں میں صارفین موبائل فون کی بیٹری ڈیڈ ہونے کے باجود پیغامات بھیج اور موصول کرسکیں گے۔

واٹس ایپ نے کہا ہے کہ ملٹی ڈیوائس سپورٹ کے تحت صارفین اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ سے بیک وقت 4 ڈیوائسز یعنی واٹس ایپ ویب، واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ، ٹیبلٹ اور فیس بک پورٹل  کو لنک کرسکیں گے۔

واٹس ایپ کے مطابق ابتدائی طور نئی خصوصیت کو صارفین کے ایک محدود گروپ کے لیے متعارف کیا جائے گا۔ اس کی کارکردگی بہتر ہونے ساتھ ہی اسے تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔

خیال رہے کہ پیغام رسانی کی کئی دوسری ایپس بشمول واٹس اپپ کی حریف کمپنی سگنل میں یہ خصوصی فیچر پہلے سے موجود ہے جس کے تحت سائن اپ کے لیے فون کی ضرورت ہوتی ہے، لیکن پیغامات کا تبادلے کے لیے نہیں۔

 


متعلقہ خبریں