پاکستان میں تین روزہ افغان پیس کانفرنس منعقد ہو گی

پاکستان میں تین روزہ افغان پیس کانفرنس منعقد ہو گی

اسلام آباد: پاکستان 17 سے 19 جولائی 2021 کے درمیانی عرصے میں افغان پیس کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔

ہم بتا رہے ہیں، افغانستان میں حالات خراب ہورہے ہیں، دنیا آنکھیں چرا رہی ہے: فواد چودھری

ہم نیوز کے مطابق یہ بات دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ نے ہفتہ وار بریفنگ میں بتائی ہے۔

ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ نے کہا کہ افغان پیس کانفرنس میں شرکت کے لیے افغان سیاسی قائدین کو دعوت دی ہے۔ انہوں ںے کہا کہ بیشتر افغان سیاسی قائدین نے افغان پیس کانفرنس میں شرکت کی حامی بھری ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں سیکیورٹی کی صورتحال کا پاکستان پر اثر پڑے گا۔

پاکستان مسئلہ افغانستان پر خصوصی کانفرنس کی میزبانی کرے گا

ہم نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ نے کہا کہ بھارت افغان سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال کررہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں ںے کہا کہ پاکستان نے 30 لاکھ افغانوں کی مہمان نوازی کی ہے لیکن اب پاکستان مزید افغان مہاجرین کو بوجھ نہیں اٹھا سکتا ہے۔

پاکستان افغان مہاجرین کو قبول کرنیکی پوزیشن میں نہیں، معید یوسف

ہم نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ نے کہا کہ وزیراعظم کا دورہ ازبکستان نہایت اہم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی اپنے ازبک ہم منصب سے ملاقات ہوئی ہے جس میں دو طرفہ امور پر گفت و شنید کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں