بلوچستان کے علاقے دشت میں راستہ بھٹکنے والے خاندان کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں کراچی سے تعلق رکھنے والا تاجر جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہو گئی۔
فائرنگ میں جاں بحق ہونے والے علی مرتضیٰ جمیل کی لاش اور زخمی خاتون کو کراچی منتقل کر دیا گیا۔ مقتول ناظم آباد کے رہائشی اور موبائل فون کے کاروبار سے وابستہ تھے۔
قلعہ عبداللہ میں قبائلی رہنما سمیت 6 افراد قتل
کراچی موبائل اینڈ الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن نے علی جمیل کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
مقتول کی نماز جنازہ آج بعد از نمازِ ظہر رحمانیہ مسجد طارق روڈ میں ادا کردی گئی جس کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
