حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی میں اضافہ کر دیا۔
ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق ڈیزل پر لیوی 6 روپے57 پیسے فی لیٹر بڑھا دی گئی جس کے بعد ڈیزل پر لیوی بڑھ کر 79 روپے 54 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ پیٹرول پر لیوی میں 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس سے پیٹرول پر لیوی بڑھ کر 66 روپے 64 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔ جکبہ مٹی کے تیل پر لیوی 20 روپے 36 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔
واضح رہے کہ حکومت نے آئندہ ایک ہفتے کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھی ہیں۔
عالمی منڈی میں تیل سستا، پاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 299 روپے 50 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت 311 روپے 47 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، تازہ اعداد و شمار کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت کم ہو کر 68 ڈالر 65 سینٹ فی بیرل جبکہ برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 71 ڈالر 52 سینٹ فی بیرل پر آ گئی،ابوظبی بینچ مارک مربان کروڈ کی قیمت بھی کم ہو کر 67.50 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی ہے۔
