ترک افواج نے افغانستان نہ چھوڑا تو ان کیخلاف بھی کارروائی ہو گی، طالبان


طالبان نے ترکی کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ترک افواج نے افغانستان نہ چھوڑا تو ان کے خلاف بھی کارروائی ہو گی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق طالبان نے آئندہ ماہ نیٹو اور امریکی افواج کے انخلا کے بعد کابل ائیرپورٹ کی حفاظت کے لیے ترکی کے فوجی دستوں کی افغانستان میں موجودگی کی شدید مخالفت کی ہے۔

طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے عرب نیوز انٹرویو میں کہا کہ ترکی افغانستان میں 20 سال سے موجود ہے تاہم اگر وہ اب بھی یہاں رکنا چاہتا ہے تو میں واضح کردوں کہ ترک افواج کو قابض فوج تصور کیا جائے گا اور ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

طالبان ترجمان کا کہنا تھا کہ ترکی اسلامی ملک ہے اور ہم ان کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ترکی اور افغانستان کے درمیان بہت کچھ مشترکہ ہے لیکن اگر انہوں نے مداخلت کی اور اپنے فوجی افغانستان میں رکھے تو اس کی ذمہ داری ترکی پر ہی ہوگی۔


متعلقہ خبریں