وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ شہباز شریف 25 ارب روپے کی لوٹ کھسوٹ کا جوب دیں، ان سے سوال پوچھیں تو کہتے ہیں میں نے میٹرو بنائی۔
وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر اور مشیر احتساب شہزاد اکبر کے ہمراہ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کے خلاف جو کیسز بنے ہیں یہ ان کا کوئی جواب نہیں دیتے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب اور سندھ میں جو پیسہ دیا گیا وہ لندن، دبئی اور فرانس سے برآمد ہوا۔
خود کو نہیں بدلا تو ملک میں خونی انقلاب آسکتا ہے، شہباز شریف کا انتباہ
ان کا کہنا تھا کہ بلاول اور مریم کو آزاد کشمیر کا کچھ نہیں پتہ، بلاول انتخابات کا میدان چھوڑ کر بھاگ گئے، بہت جلد مریم نواز بھی الیکشن سے راہ فرار اختیار کریں گی۔
فواد چودھری نے کہا کہ پانامہ اسکینڈل سے ہمیں ان کی جائیدادوں کا پتہ چلا، دیگرملکوں میں بھی ان کہ جائیدادیں ہوسکتی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ 33 ارب روپے زرداری کے فرنٹ مین سے ریکورہو چکے ہیں۔