پنجاب کے ضلع جہلم کے علاقے پھالیہ میں دلہا میاں اپنی دلہن کو لینے ہیلی کاپٹر پر آ پہنچے جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔
ہم نیوز کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہیلی کاپٹر سے آنے والی بارات کا پھالیہ جم خانہ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔
جس کے بعد دولہا اپنے اہل خانہ کے ہمرا ہیلی کاپٹر سے اترتا ہے جسے خوب ڈھول کی تھاپ اور شہنائی کے ساتھ شادی ہال لے جایا گیا۔
بھارت: دلہن کی ہیلی کاپٹر کے ذریعے انٹری، سب حیران
یاد رہے کہ چند روز قبل بھارت میں دلہن کی ہیلی کاپٹر کے ذریعے انٹری نے سب کو حیران کر دیا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش میں دلہن اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جب اس نے سسرال میں کار کے بجائے ہیلی کاپٹر کے ذریعے انٹری دی۔
گاؤں کے سربراہ کے طور پر منتخب ہونے والی لڑکی شادی کے بعد اپنے سسرال ہیلی کاپٹر کے ذریعے پہنچی تو سب حیران رہ گئے۔
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سٹی کے نائب صدر بدون ویدرام لودھی کی صاحبزادی سنیتا ورما نے گزشتہ برس دسمبر میں کورٹ میرج کر لی تھی تاہم ہندو رسم و رواج کے تحت سنیتا کی گزشتہ ہفتے دوبارہ شادی کا انعقاد کیا گیا جس پر دلہن نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے سسرال میں انٹری دی۔
یہ بھی پڑھیں: باتھ روم میں رہنے کا کرایہ 88 ہزار روپے
سنیتا نے اومیندرا سنگھ سے شادی بھی الیکشن جیتنے کے لیے کی کیونکہ بھارتی قواعد و ضوابط کے مطابق سنیتا کے الیکشن جیتنے کے لیے ان کا گاؤں کا ووٹر ہونا ضروری تھا۔