کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں سی ٹی ڈی نے دیگر اداروں کے ہمراہ کارروائی کی ہے۔ فائرنگ کے تبادلہ میں 5 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔
سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کے قبضہ سے اسلحہ اوربارود برآمد ہوا ہے۔ ہلاک دہشت گردوں کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گردوں کے کمپاؤنڈ سے اسلحہ اور بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حکام کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ کالعدم تنظیم نے کو ئٹہ میں اہم تنصیبات اور دہشت گردی کا منصوبہ بنایا ہے اور اس مقصد کے لئے تنظیم کے کارندے کو ئٹہ کےعلاقے ہزار گنجی کلی گلزار میں ایک مکان میں موجود ہیں۔
خفیہ اطلاع پر سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گزشتہ شب کارروائی کرتے ہوئے مکان کو گھیرے میں لے لیا۔
دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی، فائرنگ کا تبادلے آدھے گھنٹے تک جاری رہا فائرنگ میں پانچ دہشتگرد مارے گئے۔
سیکورٹی فورسز نے مارے جانیوالے دہشتگردوں کے قبضے سے دو کلاشنکوف۔ تیں نائن ایم ایم، دو دستہ بم وگولہ بارود اور دستاویزات برآمد کیا ہے۔