پاکستان کے لیے خواب دیکھتا ہوں، عمران خان

کراچی کے عوام کو پیپلز پارٹی کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جائے گا، وزیراعظم

گوادر: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ انہوں نے وہ دور دیکھا ہے کہ جب پاکستان تیزی سے اوپر جا رہا تھا۔

خطے کے ممالک افغان حکومت و طالبان سے بات کریں تاکہ امن کی راہ ہموار ہو، وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے گوادر میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کے لیے خواب دیکھتے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان ایک عظیم ملک بننے جا رہا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے 60 کی دہائی کا حوالہ دیا اور کہا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ وہ دور دیکھا، جب پاکستان تیزی سے اوپر جا رہا تھا۔

گوادر کے منصوبوں سے بلوچستان سمیت پورے ملک میں فائدہ ہو گا،وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ اس وقت خطے میں موجود تمام ممالک کی نسبت پاکستان تیزی سے ترقی کر رہا تھا۔


متعلقہ خبریں