وزیراعلی پنجاب کے پرنسپل سیکریٹری نیب کے ریڈار پر آ گئے


وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے پرنسپل سیکریٹری طاہر خورشید نیب کے ریڈار پر آ گئے۔

ہم نیوز کے مطابق نیب لاہور نے آمدن سے زائد اثاثوں کے الزامات پر طاہر خورشید کو طلب کر لیا ۔

اس ضمن میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ یہ شاہی خاندان کی حکومت نہیں کہ ان کے حواری عوام کو جواب نہ دیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ طاہر خورشید نیب کو جواب پیش کریں گے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ طاہر خورشید کا موقف ہے کہ انہیں ابھی نیب کا نوٹس نہیں ملا۔ میڈیا پر نوٹس چلا ہے تو ظاہر ہے نیب نے دیا ہے۔

امریکہ کو وہی جواب دے سکتا ہے جس کا جینا مرنا پاکستان میں ہو، فردوس عاشق

انہوں نے بتایا کہ ممبر تحفظ استحقاق بل پرائیوٹ ممبر ڈے پر پیش ہوا۔ سپیکر نے صحافتی برادری کو مدعو کر لیا ہے وہ صحافی برادری کے دوست ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت ملک کی فلاح و بہبود کیلئے صحافیوں کو ساتھ لیکر چلنا چاہتی ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ جب تک بل کا نوٹیفکیشن سامنے نہیں آتا ہمیں قیاس آرائیوں سے گریز کرنا چاہیے۔ وزیراعظم عمران خان ہوں یا وزیراعلیٰ عثمان بزدار صحافت پر کوئی پابندی نہیں چاہتا۔


متعلقہ خبریں