وزیراعظم عمران خان نے یکم جولائی کو اسلام آباد میں کسان کنونشن منعقد کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیرِ اعظم عمران خان سے وفاقی وزیر سید فخر امام کی ملاقات ہوئی ہے جس میں رواں سال تمام فصلوں کی ریکارڈ پیداوار اور آئندہ فصلوں کے حوالے سے حکمتِ عملی پر گفتگو کی گئی ۔
اس کے علاوہ وزیرِ اعظم عمران خان سے وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ اور مونس الہی کی ملاقات ہوئی ہے جس میں ہاوسنگ منسٹری کے جاری منصوبوں پر پیش رفت پر گفتگو کی گئی۔
انگریزی بولنا اور مغربی لباس پہننا سافٹ امیج نہیں، وزیراعظم
ملاقات میں بجٹ میں عام آدمی کیلئے ریلیف اور خصوصی طور پر پسماندہ طبقے کو غربت سے نکالنے کے اقدامات کے مثبت نتائج پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بعد ازاں وزیرِ اعظم سے وفاقی وزیر سید امین الحق اور رکن قومی اسمبلی خالد مقبول صدیقی کی ملاقات ہوئی جس میں آئی ٹی منسٹری کے تحت جاری منصوبوں کی پیش رفت اور پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے کی برآمدات بڑھانے کیلئے حکومت کے اقدامات پر گفتگو کی گئی ۔
وزیرِ اعظم سے خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ہوئی جس میں متعلقہ حلقوں کے مسائل اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
