وفاقی وزیربرائےبین الصوبائی رابطہ ڈاکٹرفہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کی اپوزیشن کے ساتھ بدسلوکی قابل مذمت ہے۔
ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی سربراہی میں جی ڈی اے کے وفد نے آج وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں رکن قومی اسمبلی غوث بخش مہر اور دیگر ارکان شریک تھے۔
ملاقات میں وفاقی بجٹ، سندھ کے حالات اور قومی معاملات پر بات جیت۔ جی ڈی اے نے وزیر اعظم کو بجٹ کی منظوری میں بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرادی ہے۔
فہمیدہ مرزا نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن کے ساتھ ناروا حکومتی سلوک کا معاملہ اٹھایا۔ انہوں نے کہا سندھ اسمبلی میں اپوزیشن کو بولنے کا موقع نہیں دیا جا رہا۔
ان کا کہنا تھا کہ وفاق میں اپوزیشن کو وقت دیا جاتا ہے، مگر سندھ میں بولنے نہیں دیا گیا۔ حکومت سندھ کی اپوزیشن کے ساتھ بدسلوکی قابل مذمت ہے۔