کوئٹہ میں دھماکہ، ایک شخص زخمی


کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے کوئٹہ میں دھماکے میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے چالو باؤڑی اسحاق آباد میں ہونے والے دھماکے کے زخمی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔

دھماکہ خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا۔ امدادی ٹیموں نے جائے وقوع پر پہنچ کر امدادی کام شروع کر دیا۔

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ موقع پر پہنچ کر دھماکے کی نوعیت کا معلوم کر رہا تھا۔

گزشتہ سال جنوری میں بھی چالو باؤڑی اسحاق آباد میں ایک مسجد کے اندر دھماکہ ہوا تھا جس میں ڈی ایس پی حاجی امان اللہ شہید ہو گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: چکوال: فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق


متعلقہ خبریں