میڈیا سمیت تمام اداروں میں اصلاحات لانا چاہتے ہیں، وزیر مملکت

نواز شریف نیلسن منڈیلا نہیں، صرف بانی ایم کیو ایم ٹو بن سکتے ہیں: فرخ حبیب

اسلام آباد: وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ میڈیا سمیت تمام اداروں میں اصلاحات لانا چاہتے ہیں۔

وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب نے ہم نیوز کے پروگرام “صبح سے آگے” میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا ہاوَسز اورملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کا کوئی میکنزم موجود نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل ایڈورٹائزمنٹ سے متعلق مانیٹرنگ ہونی چاہیے اور ہم میڈیا سمیت تمام اداروں میں اصلاحات لانا چاہتے ہیں۔ ہمیں جدید ماڈلز کو اپنا کر آگے بڑھنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کی قوم سے شجرکاری مہم میں حصہ لینے کی اپیل

وزیر مملکت نے کہا کہ میڈیا ریگولیٹری باڈی سے متعلق قوانین موجود ہیں جسے پیمرا مانیٹر کرتا ہے۔ آزاد کمیشن بنا رہے ہیں جن میں حکومتی، میڈیا اور تیسرا فریق شامل ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کمیشن میڈیا ہاؤسز کے ملازمین، مالکان اور عام آدمی کی شکایات سن سکے گا جبکہ آزاد کمیشن کا سربراہ سپریم کورٹ کا ریٹائرڈ جج ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں کورونا ویکسی نیشن کے بغیر تنخواہ نہیں ملے گی

فرخ حبیب نے کہا کہ آزاد کمیشن پر پیمرا سمیت کسی بھی ادارے کو اعتراض نہیں ہو گا اور میڈیا سے متعلق آزاد کمیشن تک عام آدمی کی رسائی آسان ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ ریگولیٹری اتھارٹی میڈیا ورکرز، صحافی اور دیگر ملازمین کی تنخواہیں مقرر نہیں کرے گی۔

مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب ہر کام میں کیڑے نکالتی ہیں۔


متعلقہ خبریں