اسلام آباد ایکسپریس ہائی وے ٹریفک کیلیے کھول دیا گیا

کورونا: اسلام آباد کے مزید 5 تعلیمی ادارے سیل

اسلام آباد میں فیض آباد کے مقام پر طلبا کا احتجاج کی وجہ سے بند ایکسپریس ہائی وے کو ٹریفک کیلیے کھول دیا گیا ۔ 

پولیس نے طلبا کو منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ اور شیلنگ کی اور احتجاج ختم کرا دیا۔

اس سے قبل پولیس کے ساتھ مذاکرات ناکام ہونے پر طلبا کی جانب سے احتجاج شدت اختیار کر گیا تھا۔

احتجاج اور دھرنے کے دوران 2ہزار 135 افراد گرفتار ہوئے، وزارت داخلہ

پولیس نے مذاکرات ناکامی کے بعد طلبا کو منتشر کرنے کیلئے شیلنگ شروع کر دی تھی۔

طلبا نے فیض آباد کو مری روڈ اور ہائی وے ایکسپریس سے بند کر رکھا تھا جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہو گئی تھی۔


متعلقہ خبریں