اوتاوا: کینیڈا کے ایک اسکول کے احاطے سے 215 بچوں کی باقیات برآمد ہوئیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کینیڈا کے ایک بند سکول کے احاطہ سے 215 بچوں کی باقیات برآمد ہوئیں جن میں کئی بچوں کی عمریں 3 سال کے قریب ہیں۔ باقیات ملنے کا اعلان کینیڈین وزیراعظم نے سوشل میڈیا پر کیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے ملک سیاہ ترین اور شرمناک دن ہے۔
The news that remains were found at the former Kamloops residential school breaks my heart – it is a painful reminder of that dark and shameful chapter of our country’s history. I am thinking about everyone affected by this distressing news. We are here for you. https://t.co/ZUfDRyAfET
— Justin Trudeau (@JustinTrudeau) May 28, 2021
بچوں کی باقیات روایتی تعلیم کے ایک بورڈنگ اسکول سے برآمد ہوئیں۔ برٹش کولمبیا میں قائم اس اسکول کو 1978 میں بند کر دیا گیا تھا۔ بچوں کی اموات کب اور کیسے ہوئیں اسکی تحقیقات کیں جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا ناشتہ سرکاری خزانے سے تو نہیں ہوا؟ پولیس تحقیات کریگی