سندھ: ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن، 4 ایس ایس پیز کے بیس کیمپس قائم


سکھر: پولیس کا کچے کے علاقوں میں آپریشن جاری ہے۔ اس مقصد کے لیے چار ایس ایس پیز نے متعلقہ علاقوں میں بیس کیمپس قائم کردیے ہیں۔ پولیس آپریشن اس وقت شکارپور، کشمور، گھوٹکی، اور سکھر میں کیا جا رہا ہے۔

ڈاکو راج ختم کرنے کیلئے سندھ کو ڈرون سمیت ہر قسم کا اسلحہ دیں گے، شیخ رشید

اس ضمن میں ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کے بھرپور آپریشن کے خلاف کچے کے ڈاکوؤں نے بھی آپس میں اتحاد کرلیا ہے اور وہ یکجا ہونا شروع ہو گئے ہیں تاکہ مل کر پولیس کا مقابلہ کرسکیں۔

ذرائع کے مطابق شکارپور میں ایس ایس پی تنویر تونیو، سکھر میں ایس ایس پی عرفان سموں، کشمور میں امجد شیخ اور گھوٹکی میں عمر طفیل آپریشن کی بذات خود نگرانی کر رہے ہیں۔

پولیس ذرائع کےمطابق کچے کے علاقوں میں ڈاکوؤں کی کمین گاہوں کا خاتمہ کیا جا رہا ہے جب کہ کئی کمین گاہون کو نذر آتش بھی کردیا گیا ہے۔

شکارپور: ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن جاری، 9 مغویان بازیاب

ذرائع کے مطابق پولیس حکام اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ ڈاکوؤں کے یکجا ہونے سے آپریشن میں آسانی پیدا ہو گی اور کامیابی کے امکانات بھی بڑھ جائیں گے۔

ڈاکوؤں کے خلاف جاری آپریشن کی نگرانی کے لیے ایڈیشنل آئی جی سکھرکامران فضل، ڈی آئی جیز آفتاب پٹھان اور فدا مستوئی بھی شکارپور میں موجود ہیں۔

کندھ کوٹ: آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کی متعدد کمین گاہیں نذر آتش

پولیس حکام کے مطابق پولیس کے حوالے کرنے والے ڈاکوؤں کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اس وقت 2 ہزار سے زائد پولیس اہلکارو افسران جاری آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ پولیس کے لیے مزید بکتر بند گاڑیاں اور جدید اسلحہ بھی علاقوں میں پہنچا دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں