اسلام آباد اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے

گلگت، اسکردو، گانچھے، شگر اور چلاس سمیت گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور سوات سمیت ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ پانچ(5.5) اور گہرائی 12 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کا مرکز بنوں سے 30 کلو میٹر دور شمال مغرب سے شمال کی جانب تھا۔

پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

خیبرپختونخوا کے علاقے پشاور، نوشہرہ، کوہاٹ ڈویژن، سوات، ہزارہ، چلاس، ڈیرہ اسماعیل خان، خیبر ایجنسی، صوابی، دیر، کوہستان اورمالاکنڈ ڈویژن میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

بدھ کی صبح 8:23 منٹ  پر آنے والے زلزلے کےمتعلق تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔


یہ فوری خبر ہے۔ مزید تفصیلات اور معاملے کے درست حقائق جاننے کے لئے اس صفحہ کو ریفریش کریں۔
متعلقہ خبریں