چیف جسٹس کا پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسز کا از خود نوٹس


اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے پٹرولیم مصنوعات میں بے پناہ ٹیکسز کا از خود نوٹس لے لیا۔

سپریم کورٹ کے ریٹائر ہونے والے جج جسٹس اعجاز افضل کے اعزاز میں دیے گئے عشائیہ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے چیف جسٹس نے بتایا کہ پٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکسز پر وزرات پٹرولیم، وزارت خزانہ ، ایف بی آر اور اٹارنی جنرل کو نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں۔

از خود نوٹس کیس کی سماعت اتوار کو چیف جسٹس کی سربراہی میں خصوصی بینچ کرے گا۔


متعلقہ خبریں