سندھ : کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.2 فیصد ہو گئی

فوٹو: فائل


سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے اموات کی شرح 1.6 فیصد جب کہ مثبت کیسز کی شرح 10.2 فیصد ہو گئی ہے۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا سے متعلق صورتحال کے حوالے سے بتایا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس سے سندھ میں مزید 19 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جب کہ 2 ہزار پانچ سو افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں۔

سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 3 لاکھ 3 ہزار306 ہو گئی جب کہ اب تک مجموعی طور پر 4 ہزار 854 کی اموات ہو چکی ہیں۔

پاکستان میں کورونا سے مزید 104 اموات

انہوں نے بتایا کہ سندھ میں کورونا کے 764 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جب کہ 53 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں کورونا کے مزید ایک ہزار 260 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد وبا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 6 ہزار319 ہو گئی ہے۔


متعلقہ خبریں