عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ایشیا کپ ٹی20 بھی ملتوی کر دیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سری لنکا میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کی شدت میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے ایشیا کپ کا انعقاد ممکن نہیں۔
خیال رہے کہ ایشیا کپ ٹی20 آئندہ ماہ سری لنکا میں شیڈول تھا۔
پی سی بی کا ایشیا کپ 2021 ملتوی کرنے کا اعلان
یاد رہے کہ اس سے قبل ایشیا کپ 2020 میں ہونا تھا تاہم کورونا کی عالمی وبا کی وجہ سے اسے 2021 تک ملتوی کردیا گیا تھا۔