اسلام آباد میں کرایہ داروں کیلئے آن لائن اندراج کا جدید نظام متعارف

اسلام آباد میں کرایہ داروں کیلئے آن لائن اندراج کا جدید نظام متعارف

اسلام آباد میں کرایہ داروں کے لیے آن لائن اندراج کا جدید نظام متعارف کرا دیا گیا۔

اس حوالے سے سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں کرایہ داروں کے آن لائن اندراج کے جدید نظام متعارف کروانے کے حوالے سے ایک تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس قاضی جمیل الرحمان نے آن لائن اندراج کے آسان اور با سہولت جدید نظام کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

تقریب کے دوران ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز کامران عادل، آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر سلیم رضا شیخ و دیگر افسران موجود تھے۔

مزید پڑھیں: پنجاب، کرایہ داروں کو تحفظ مل گیا: نوٹی فکیشن کا اجرا

آئی جی اسلام آباد کی ہدایت پرپولیس کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے جدید نظام ترتیب دیا ہے۔ جدیدنظام کواسلام آبادپولیس کی آفیشل ویب سائٹ کے ساتھ باقاعدہ  طورپرمنسلک کیا گیا۔

جدید نظام کے تحت کرایہ دار،مالک مکان اور پراپرٹی ڈیلرز گھربیٹھے پولیس کے ساتھ رجسٹریشن کرواسکیں گے

آئی جی اسلام آباد پولیس کا جدیدنظام کےتحت جرائم پیشہ عناصرکی بھی نشاندہی ہوسکے گی۔ آن لائن اپوائنمنٹ سسٹم،ایف آئی آرایس ایم ایس الرٹ سسٹم سمیت دیگراقدامات کیے ہیں۔


متعلقہ خبریں