کندھ کوٹ: دو گرپوں میں تصادم، 9 افراد جاں بحق

کندھ کوٹ: دو گرپوں میں تصادم، 9 افراد جاں بحق

سندھ کے ضلع کشمور کی تحصیل کندھ کوٹ میں دیرینہ دشمنی 9 جانیں نگل گئی۔

کندھ کوٹ میں تھانہ درانی مہر کی حدود کچے کے علاقے میں جاگیرانی قبائل نے چاچڑ قبائل کے لوگوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں چاچڑ قبائل کے 5 افراد جاں بحق جب کہ دیگر شدید زخمی ہوگئے جن میں سے کچھ افراد بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی۔

مزید پڑھیں: کراچی: ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری زخمی

ہم نیوز کے مطابق فائرنگ کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو سول اسپتال کندھ کوٹ منتقل کردیا گیا۔ دونوں گروپوں میں کشیدگی اور فائرنگ سے علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا ہے۔

ہم نوز کے مطابق دونوں قبائل میں تاحال فائرنگ جاری ہے جب کہ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔


متعلقہ خبریں