وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے صوبے بھر میں اسکولوں کی بندش سے متعلق اہم بیان دے دیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں انہوں نے لکھا کہ پنجاب کے تمام سرکاری ونجی اسکول 23 مئی 2021 تک بند رہیں گے۔
ڈاکٹر مراد راس نے بتایا کہ اسکولوں کی بندش کا فیصلہ کورونا کے پھیلاؤ کی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 18 مئی 2021 کو اس متن میں جائزہ اجلاس منعقد کیا جائے گا، تمام لوگ حکومت کےجاری کردہ کورونا ایس اوپیز پرعملدرآمد کو یقینی بنائیں۔
ANNOUNCEMENT:
All Public and Private Schools of Punjab will remain closed till May 23, 2021 due to COVID 19 situation. A review meeting will be held on May 18th, 2021. Please make sure to follow SOPs issued by the Government.— Murad Raas (@DrMuradPTI) May 14, 2021