شوال کا چاند: انشااللہ! بہتر نتیجہ نکلےگا، علی محمد خان

الیکشن سے بھاگیں گے تو غیر جمہوری طاقتیں فائدہ اٹھائیں گی، علی محمد خان

اسلام آباد: وفاقی وزیرمملکت برائے پارلیمانی امورعلی محمد خان  نے ماہ شوال کے چاند کی سائنسی پیش گوئیوں پر ردعمل جاری کردیا ہے۔

پاکستان میں آج چاند کا نظر آنا ممکن ہی نہیں ہے، فواد چودھری

مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے کل عید الفطر منانے کا اعلان کر دیا

وفاقی وزیرمملکت برائے پارلیمانی امور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ عید کاچاند ایک دینی مسئلہ ہے،جسے علمائے دین کے علم، تجربے، انسانی شہادتوں کی مددسےحل کرلیں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ انشااللہ! بہترنتیجہ نکلےگا۔

کمیٹی سے پہلے عید،رمضان کا فیصلہ کرنا کسی حکومتی شخصیت کیلئے مناسب نہیں

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر علی محمد خان کا کہنا تھا کہ ایک اہم اورحساس معاملے پر بیان بازی سے گریزکرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا ہے کہ میری دعا ہے کہ قوم ایک ہی دن روزہ رکھے اور عید منائے۔


متعلقہ خبریں