اوبر کے کیپٹن نے مسافر کو لوٹ لیا


لاہور: پاکستان میں موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے سفری خدمات فراہم کرنے والی کمپنی’’ اوبر‘‘ کا ایک صارف کیپٹن یعنی ڈرائیور کے ہاتھوں لٹ گیا۔

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پیش آنے والے واقعہ میں اوبر کمپنی کا ڈرائیور شہری کا سامان لیکر فرار ہو گیا۔ متاثرہ شخص حسن بٹ کے مطابق وہ اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے رکشہ سے اترا، واپس آیا تو ڈرائیور سامان سمیت فرار ہو چکا تھا۔

متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ سامان میں اہم دستاویزات، موبائل اسیسریز اور  دیگر قیمتی سامان شامل ہے۔

تھانہ غالب مارکیٹ میں واقعہ کی رپورٹ درج کرانے والے شہری حسن بٹ کے مطابق اوبر ایپلیکیشن پر ڈرائیور کا نام صرف “عبدل” لکھا آ رہا ہے


متعلقہ خبریں