نیدر لینڈ کے سائنسدانوں نے شہد کی مکھیوں کے ذریعے کووڈ 19 کی تشخیص میں کامیابی حاصل کی ہے۔
سائنسدانوں نے شہد کی مکھیوں کو تربیت فراہم کی جن کی سونگھنے کی حس بہت تیزی ہوتی ہے اور نمونوں میں انہوں نے سیکنڈوں میں بیماری کی تشخیص کی۔
مکھیوں کی تربیت کے لیے نیدرلینڈز کی ویگینگن یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے انہیں کووڈ 19 سے متاثر نمونے دکھانے کے بعد میٹھا پانی بطر انعام دیا جبکہ عام نمونوں پر کوئی انعام نہیں دیا گیا۔
ان مکھیوں کو اس وقت انعام دیا جاتا جب وہ کورونا کی تشخیص کرتی ہیں۔
سائنسدانوں کے مطابق انہوں نے عام شہد کی مکھیون کو کورونا کے مثبت نمونوں کے ساتھ میٹھا پابی دیا۔ شہد کی مکھیاں مثبت نتیجے کی صورت میں میٹھے پانی کو پینے لگی جس سے نتیجے کی نشاندہی ہوتی ہے۔
عوماً کووڈ 19 کے نتیجے کے حصول میں کئی گھنٹے یا دن لگتے ہیں مگر شہد کی مکھیوں کا ردعمل سب سے تیز ہوتا ہے۔
یہ طریقہ کار سستا بھی ہے اور سائنسدانوں کے مطابق ان ممالک کے لیے کارآمد ہے جن کو ٹیسٹوں کی کمی کا سامنا ہے۔