رحیم یار خان میں زیرتعمیر پل گر گیا


رحیم یار خان: پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کے علاقے احسان پور میں تعمیرات کے دوران پل اچانک گر گیا۔

رحیم یار خان میں زیر تعمیر پل پر کام کرنے والے مزدور پل سمیت نہر میں گر گئے جس میں سے چار مزدور زخمی ہو گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

زخمی ہونے والے مزدوروں کو لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت طبی امداد کے لیے شیخ زید اسپتال منتقل کیا۔ زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔

ہیڈ احسان پور پل کی تعمیر میں ناقص میٹریل استعمال کیے جانے کا شبہ ظاہر کیا جارہا تاہم اس واقعے کے بعد پل بنانے والا عملہ اور ٹھیکے دار منظر عام سے غائب ہیں۔


متعلقہ خبریں