بھارت میں زلزلے کے شدید جھٹکے

Earthquake

نئی دہلی: بھارت میں 6.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

بھارتی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق بھارتی ریاست آسام میں آنے والے زلزلے کی شدت انتہائی خطرناک تھی۔ بھارتی ریاست آسام میں زلزلے کا مرکز تیز پور کا مغربی علاقہ تھا۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر زیر زمین تھی۔

زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور عوام کی بڑی تعداد گھروں سے باہر نکل آئی۔

آسام کے وزیراعلیٰ سربانندا سنوول کا کہنا ہے کہ ریاست میں بڑا زلزلہ آیا ہے، تمام لوگوں کے لیے دعا گو ہوں اور تمام افراد سے اپیل ہے کہ الرٹ رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ کی پہلی حجاب پہننے والی خاتون فائر فائٹر

ابتدائی معلومات کے مطابق زلزلے کے باعث کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔


متعلقہ خبریں