کراچی: عوام نے کورونا ایس او پیز کو ہی قرنطینہ کرادیا؟

کراچی: عوام نے کورونا ایس او پیز کو ہی قرنطینہ کرادیا؟

کراچی: شہر قائد میں فوڈ اسٹریٹ قرار دیے جانے والے برنس روڈ کی تصویر منظر عام پرآئی ہے جہاں لوگوں کی بہت بڑی تعداد کورونا وائرس کے حوالے سے جاری کردہ ایس او پیز کو یکسر نظر انداز کر کے لذت کا و دہن میں مصروف ہے۔

اسلام آباد:سب سے بڑا اسپتال پمز کورونا مریضوں سے بھر گیا

تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی موجودگی میں جاری کردہ ہدایت کے تحت نہ صرف شہریوں نے سماجی فاصلے کو نظر انداز کیا ہوا ہے بلکہ ماسک کے استعمال سے بھی عاری دکھائی دے رہے ہیں۔

تصویر دیکھنے والے باآسانی کہہ سکتے ہیں کہ لوگوں نے کورونا ایس او پیز کو ہی قرنطینہ میں بھیج دیا ہے۔

افسوسناک امر ہے کہ یہ سب کچھ ایک ایسے وقت میں ہورہا ہے کہ جب وزیراعظم عمران خان قوم سے خطاب میں فوج کی مدد لینے کا کہہ کر خبردار کرچکے ہیں کہ اگر احتیاط نہ کی تو آئندہ دو ہفتوں میں شاید ہمارا حال بھی بھارت جیسا ہوسکتا ہے۔

کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے کیلئے فوج کی مدد لینے کا فیصلہ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سب سے بڑے اسپتال پمز میں کورونا مریضوں کے لیے گنجائش ختم ہو گئی ہے اور اسپتال انتظامیہ نے متبادل انتظامات کے لیے باقاعدہ خط بھی لکھ دیا ہے۔

یہاں یہ سوال بھی اہمیت رکھتا ہے کہ آخر صوبائی و شہری حکومت و انتظامیہ کب اپنی ذمہ داری بھی ادا کرے گی؟ اور کب کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائے گی؟

سندھ: کورونا سے مزید 11 افراد جاں بحق، 855 متاثر

اطلاعات کےمطابق شہر قائد کے دیگر علاقوں میں قائم ہوٹلوں پر بھی اسی طرح کا رش دیکھنے میں آرہا ہے اور وہاں بھی ایس او پیز کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔


متعلقہ خبریں