سیکورٹی انتظامات مزید سخت کریں گے، ضیا اللہ لانگو

سیکورٹی انتظامات مزید سخت کریں گے، ضیا اللہ لانگو

کوئٹہ: بلوچستان کے وزیر داخلہ ضیا اللہ لانگو نے کہا ہے کہ سیکورٹی انتظامات مزید سخت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے کیونکہ ٹیمیں ثبوت و شواہد اکھٹے کر رہی ہیں۔

کوئٹہ: ہوٹل کی پارکنگ میں دھماکہ، 4 افراد جاں بحق، 12 زخمی

ہم نیوز کے مطابق ہوٹل کی پارکنگ میں ہونے والے دھماکے کے بعد ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے کہا کہ دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں اور جلد تفصیلات سامنے لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 12 سے 14 گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سرحد پر باڑ لگانے کا عمل بھی جاری ہے۔

اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی اور لاہور میں بھی دہشت گردی ہو سکتی ہے، شیخ رشید

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے بھی کوئٹہ دھماکے کی سخت مذمت کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔

بلوچستان میں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے پوری قوم متحد ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔


متعلقہ خبریں