کیا آپ اپنے بیٹے کا نام دفتر کے نام پر رکھیں گے؟


انڈونیشیا میں ایک شخص نے دفتر کی محبت میں اپنے بیٹے کا نام ہی ‘Department Of Statistical Communication’  ڈیپارٹمنٹ آف اسٹیٹیکل کمیونیکیشن رکھ دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 38 سالہ یوگا یاہودی نامی شخص انڈونیشیا کے صوبے سینٹرل جاوا سے تعلق رکھتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یوگا نے اپنی بیوی کو کہا تھا کہ اگر اس بیٹا پیدا ہوا تو وہ اس کا نام خود رکھے گا۔

گزشتہ سال دسمبر میں جب یوگا کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی تو اس نے اپنے دفتر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس کے نام پر اپنے بیٹے نام رکھ ڈالا۔

رپورٹ کے مطابق بچے کی ماں نام رکھنے کے اس فیصلے میں والد کے ساتھ تھی۔

یوگا نے بتایا کہ اس کے والدین اور دوست احباب نے عجیب نام رکھنے پر کافی ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یوگا نے بچے کے لمبے نام کے پیش نظر اس کو ڈنکو کہ کر پکارنا شروع کر دیا ہے۔

 


متعلقہ خبریں