وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی تین روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) پہنچ گئے۔
یو اے ای پہنچنے پر اماراتی وزارت خارجہ حکام اور پاکستانی سفیر نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا۔
ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی اماراتی ہم منصب اور اعلیٰ اماراتی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جس میں کثیرالجہتی شعبہ جات اور باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث آئیں گے۔
بھارت کو پاکستان سے مذاکرات کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنا ہو گا، شاہ محمود
وزیر خارجہ مختلف علاقائی و عالمی امور سے متعلق پاکستان کے نکتہ نظر کی وضاحت کریں گے۔
پاکستانیوں کی ایک کثیر تعداد متحدہ عرب امارات میں مقیم ہے وزیر خارجہ اس دورہ کے دوران پاکستانی کمیونٹی سمیت متحدہ عرب امارات میں مقامی و بین الاقوامی میڈیا نمائندگان سے بھی ملاقات کریں گے۔