جیب کترے بندروں نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی

جیب کترے بندروں نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی

نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت میں جیب کترے بندروں نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی دارالحکومت میں تربیت یافتہ جیب کترے سرگرم ہو گئے ہیں اور وہ بس اسٹاپ پرموجود  کئی شہریوں کی جیبیں کاٹ کر انہیں رقم سے محروم کر چکے ہیں۔

پولیس کے مطابق بھارتی دارالحکومت میں تین بندر شہریوں سے رقم چھیننے کی وارداتوں میں مصروف ہیں جو شہریوں کو جیب کاٹنے کی مہارت رکھتے ہیں۔

ایک وکیل نے تھانے میں شکایت کرائی کہ رکشے میں ایک آدمی میرے ساتھ بیٹھا اور اس نے ایک بندر کو اگلی نشست جب کہ دوسرے کو میرے ساتھ بیٹھا دیا۔ ان بندروں نے مہارت سے میرے بٹوے اور بیگ سے چھ ہزار روپے نکال لیے۔

بھارتی پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ اس گروہ کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو اب تک دو افراد کو بندروں سمیت گرفتار کر چکی ہے۔ بندروں کو جانوروں کی پناہ گاہ اور ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا ہونے پر بیوی کو طلاق دے دی

دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے بندروں کو شہریوں کی جیبوں سے پرس نکالنے کی خصوصی تربیت دی تھی اور وہ اب تک سیکڑوں لوگوں کو لوٹ چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں