کورونا: بھارت میں ریکارڈ کیسز رپورٹ


بھارت میں چھ ماہ کے دوران ایک دن میں کورونا کے ریکارڈ کیسز سامنے آئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے81 ہزار466 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو اکتوبر کے بعد ایک دن میں رپورٹ ہونے والے سب سے زیادہ کیسز ہیں جب کہ ساتھ ہی 291 افراد بھی وائرس سے ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد ایک کروڑ 20 لاکھ اور اموات ایک لاکھ 62 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہیں۔

وزارت صحت کی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق کورونا کیسز کی تعداد ایک کروڑ23 لاکھ3 ہزار131 ہوگئی ہے۔ جبکہ اموات کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ63 ہزار396 ہے۔

بھارت میں23 دن سے  کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور ملک میں فعال کیسز کی تعداد 6لاکھ 14ہزار 696 ہے جو کل انفیکشن کا 5 فیصد بنتا ہے۔

کورونا کے سبب اموات کی شرح 1.33 ہے اور صحت مند ہونیوالوں کی شرح مزید کم ہوکر 93.67 فیصد رہ گئی ہے۔

بھارت میں گزشتہ روز کے دوران ایک لاکھ کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ممبئی میں گزشتہ روز ایک دن میں8ہزار646 کیسز رپورٹ ہوئے جو ایک ریکارڈ ہیں۔ مہاراشٹرا میں 249 ہلاکتیں ہوئیں ، یہ 5 نومبر2020 کے بعد سب سے زیادہ اموات ہیں۔


متعلقہ خبریں