کورونا وائرس: دنیا میں مزید5 لاکھ سے زائد افراد متاثر

کورونا وائرس: دنیا میں مزید5 لاکھ سے زائد افراد متاثر

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 12 کروڑ87 لاکھ سے97 ہزار زائد افراد متاثر اور 28 لاکھ 15 ہزار 896افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 10 کروڑ39لاکھ 23 ہزار سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ20لاکھ 57 ہزار سے زائد ہے۔

امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 64 ہزار138تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ10 لاکھ97 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔

برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 26 لاکھ 24ہزار زائد ہو گئی ہے اور 3 لاکھ 17 ہزار 936 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ کی امیر ممالک پر تنقید

بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 21 لاکھ 48 ہزار سے زائد ہے اور ایک لاکھ 62 ہزار 502 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

روس میں 45 لاکھ 36 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 98 ہزار427 ہے۔

برطانیہ میں 43 لاکھ 41 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور ایک لاکھ 26 ہزار 670 اموات ہوچکی ہیں۔ فرانس میں 45 لاکھ58 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 95 ہزار 337 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اٹلی میں بھی 35 لاکھ 61ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ ایک لاکھ8 ہزار879 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اسپین 32 لاکھ 75 ہزار 819افراد متاثر اور 75 ہزار 305 اموات ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا سے ٹھیک ہونے والے مریضوں میں مکمل صحتیابی کی شرح کتنی؟

اعدادوشمار کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس کے پہلے پانچ کروڑ کیسز 356 دنوں میں رپورٹ ہوئے تھے جب کہ آخری پانچ کروڑ کیسز صرف اناسی روز میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس کا پہلا کیس 17 نومبر 2019 کو رجسٹرڈ ہوا تھا جس کے بعد 27 جون 2020 کو کیسز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی تھی۔

24 نومبر کو کورونا کیسز کی تعداد چھ کروڑ ہوئی تھی، دس دسمبر 2020 کو کیسز سات کروڑ تک پہنچ گئے تھے، 25 دسمبر کو کیسز کی تعداد آٹھ کروڑ ہو گئی، 9 جنوری کو کیسز نے نو کروڑ کا ہندسہ عبورکرلیا تھا اور 25 جنوری کو کیسز دس کروڑ سے بڑھ گئے تھے۔


متعلقہ خبریں