مقبوضہ کشمیر: بھارتی محاصرے کے 600 روز مکمل، دو نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کی دہشت گردی، 5نوجوان شہید

سری نگر: مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھر بدترین ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو بے گناہ اور نہتے کشمیریوں کو شہید کردیا ہے۔

ہر فورم پر کشمیریوں کیلئے آواز بلند کرتے رہیں گے، صدر مملکت

کشمیر میڈیا سروس کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق دونوں کشمیری نوجوانوں کو حسب روایت سرچ آپریشن کی آڑ میں شہید کیا گیا ہے۔

جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مقبوضہ وادی چنارکے ضلع شوپیاں میں قابض درندہ صفت بھارتی فوج نے گزشتہ شام سے علاقے کا محاصرہ کررکھا ہے۔

حق خودارادیت کیلئے کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے، وزیر اعظم

مقبوضہ وادی کشمیر میں قابض بھارتی حکومت کے محاصرے کو 600 روزبھی  مکمل ہوگئے ہیں۔

بھارت میں برسر اقتدار بی جے پی کی حکومت کی حمایت سے قابض بھارتی افواج نے پانچ اگست 2019 کے بعد سے اب تک محاصرے کے دوران 323 کشمیریوں کو شہید کیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں یوم پاکستان مبارک کے پوسٹرز آویزاں

اعداد و شمار کے مطابق بھارتی افواج کی پرتشدد کارروائیوں کے نتیجے میں ایک ہزار 753 نہتے و بے گناہ کشمیری زخمی بھی ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں