دبئی کے حکمران شیخ محمد کے بھائی شیخ حمدان بن راشد انتقال کر گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق شیخ محمد نے تصدیق کی کہ میرا بھائی میرا ساتھی اس دنیا میں نہیں رہا۔ شیخ محمد کے بھائی شیخ حمدان بن راشد کافی عرصے سےعلیل تھے اور اسپتال میں زیر علاج تھے۔ شیخ محمد نے ان کی موت کا اعلان کیا۔
إنا لله وإنا إليه راجعون … رحمك الله يا أخي وسندي ورفيق دربي.. وأحسن مثواك .. وضعت رحالك عند رب كريم رحيم عظيم .. pic.twitter.com/xAw3rXIwoj
— HH Sheikh Mohammed (@HHShkMohd) March 24, 2021
شیخ ہمدان بن راشد وزیر خزانہ بھی رہ چکے ہیں۔ شیخ حمدان بن راشد المکتوم کے انتقال پر دبئی میں 10 روزہ سوگ کا اعلان کر دیا گیا جبکہ تمام سرکاری ادارے اور دفاتر 3 دن تک بند رہیں گے۔
