صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ممتاز عالم دین اور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کو صدارتی اعزاز حسن کارکردگی سے نوازا۔
یوم پاکستان کے حوالے سے ایوان صدر اسلام آباد میں تقسیم اعزازات کی تقریب ہوئی ہے جس میں صدرمملکت عارف علوی نے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات پر شخصیات کو اعزازات سے نوازا۔
مزید پڑھیں: ہمایوں سعید کو صدارتی ایورڈ سے نوازا گیا
صدر مملکت نے دیگر شخصیات کے علاوہ معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کو بھی صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی سے نوازا۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گذشتہ سال یوم آزادی کے موقع پر مولانا طارق جمیل کو سول ایوارڈ دینےکا اعلان کیا تھا۔
