کورونا وبا کے دوران مساجد میں کم سے کم لوگ آئیں، قبلہ ایاز

افغانستان: اسلامی نظریاتی کونسل کی طرز کا ادارہ تشکیل دینے کا خواہش مند

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز کا کہنا ہے کہ ہم نے تجاویز دی ہیں کہ مسجد میں کم سےکم لوگ آئیں ۔

ہم نیوز کی اسپیشل ٹرانسمیشن میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بڑی عمر کے لوگ مسجد نہ آئیں تو بہتر ہے، تجویزدی ہے کہ جمعہ کا خطبہ مختصر پڑھا جائے۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں عالمی وبا کورونا واءرس کی تیسری لہر کی شدت میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

پاکستان میں آج کورونا وائرس کے سبب مزید 44 اموات اور 3 ہزار 667 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 843 تک پہنچ گئی جب کہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 26 ہزار802 ہو گئی ہے۔

ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 31 ہزار107 ہے۔ 5 لاکھ  81 ہزار 852 افراد کورونا سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں واک ان کورونا ویکسینیشن کا عمل جاری

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 5 ہزار 974 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار479، خیبر پختونخوا 2 ہزار 208، اسلام آباد میں 543، گلگت بلتستان میں 103، بلوچستان میں 203 اور آزاد کشمیر میں 333 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد51 ہزار 414، خیبرپختونخوا میں 79ہزار245، سندھ 2 لاکھ 63 ہزار58،  پنجاب میں ایک لاکھ 97 ہزار177، بلوچستان19 ہزار327، آزاد کشمیر11 ہزار609اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 972 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں کہاں کہاں لاک ڈاؤن ہے؟ 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں