زرداری کی خبر دینے والے نے پی ڈی ایم کو نقصان پہنچایا، رانا ثنا اللہ


لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ آصف زرداری کی خبر دینے والے نے پی ڈی ایم کو نقصان پہنچایا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی تحریک ضرور کامیاب ہوگی اب اس تحریک کو 10 جماعتیں چلائیں 9 یا 3 لیکن ضرور کامیابی ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ لڑائی حق و سچ کی ہے اس لیے یہ ضرور کامیاب ہو گی۔ یہ سب کچھ پیپلز پارٹی کے لیے بہتر نہیں ہوا اس کی تحقیقات ہونی چاہیے۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ یہ غلطی ہے یا سازش پیپلز پارٹی تحقیقات کروائے اور تحقیقات کرنا پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی کے لیے بہتر ہو گا۔ میری ذاتی رائے ہے یہ غلطی سے بڑی چیز ہے۔

انہوں نے کہا کہ عید کے بعد ترجمانوں اور گالم گلوچ بریگیڈ کی اٹکیلیاں ختم ہوں گی اور میری ذاتی رائے لی جائے تو دھرنا 126 دن کا ریکارڈ توڑنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین سینیٹ کا نتیجہ چیلنج کرنے کیلئے درخواست تیار

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ آصف زرداری کی اجلاس والی خبر جس نے دی اس نے پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی کو نقصان پہنچایا۔

انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ استعفوں سے ہوتا ہے یا اس کے بغیر فیصلہ پی ڈی ایم کرے گی۔


متعلقہ خبریں