اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹزرداری نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت کی کوشش سینیٹ الیکشن سے بھاگنا تھی لیکن ناکام ہوگئی۔
یوسف رضا گیلانی سمیت 48 نئے سینیٹرز کا نوٹیفکیشن جاری
ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے یہ بات ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کی جانب سے سینیٹرز کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کی جانب سے دیے گئے عشائیے میں سید یوسف رضا گیلانی۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، مولانا عبدالغفور حیدری، اور ایم کیو ایم کے نو منتخب سینیٹر فیصل سبزواری سمیت دیگر نے شرکت کی۔
ہم نیوز کے مطابق باپ سے تعلق رکھنے والے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے سلیم مانڈوی والا سے ملاقات کی اور اس کے بعد وہ روانہ ہو گئے۔
یوسف رضا گیلانی کا نوٹیفکیشن روکنے کی درخواست مسترد
چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت سید یوسف رضا گیلانی کو بھی نا اہل کرانے کی کوشش کررہی تھی لیکن اس میں بھی ناکام ہوئی ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ سید یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کے بعد پارلیمان میں واضح فرق نظر آئے گا۔
کیا عوام نہیں چاہتے پنجاب سے وسیم اکرم پلس کو فارغ کیا جائے؟بلاول بھٹو
ہم نیوز کے مطابق سلیم مانڈوی والا کی جانب سے دیے گئے عشائیے سے سید یوسف رضا گیلانی، مولانا عبدالغفور حیدری اور میزبان ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے بھی خطاب کیا۔